اسرائیلی اقدام مسلم ،عرب دنیا کی خودمختاری پر حملہ ہے،فضل الرحمن


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے اسرائیلی اقدام مسلم ،عرب دنیا کی خودمختاری پر حملہ ،مغربی حمایت یافتہ اسرائیلی افواج خواتین، بچوں اور بزرگوں پر بم گرا رہی ہیں، دشمن قاتلانہ حملے میں ناکام رہا، او آئی سی حماس کی قیادت کو مکمل تحفظ فراہم کرے۔

اپنے بیان میں فضل الرحمن نے کہامسلم رہنماو¿ں کی خاموشی سے غزہ میں ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں،سلامتی کونسل فوری طور پر غزہ کا محاصرہ ختم کرائے، فلسطینی عوام کےساتھ پہلے کی طرح کھڑے ہیں، فلسطین ،مسجد اقصیٰ کو ناجائز قبضے سے آزاد کرایا جائےگا۔