پاکستان کے عوامی سرمایہ کاری نظام میں متعدد سنگین خامیاں ہیں،آئی ایم ایف
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) عوامی سرمایہ کاری نظام میں متعدد سنگین خامیاں،آئی ایم ایف نے پاکستان کے پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم میں 9 خامیوں کی نشاندہی کردی۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق پاکستان میں عوامی سرمایہ کاری نظام میں متعدد سنگین خامیاں ، مالی ڈسپلن یقینی بنانے کیلئے بجٹ کی مضبوط مانیٹرنگ کی جائے، ملٹی ایئر بجٹ سازی محدود ہونے کی وجہ سے کرپشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
آئی ایم ایف نے منصوبوں میں تاخیر ،اخراجات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا سیاستدانوں کے منصوبے طریقہ کار سے ہٹ کر پی ایس ڈی پی میں شامل ہوئے،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کرپشن اینڈ ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

















