جنرل ساحر شمشاد کا دورہ قطر، امن و استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ


راولپنڈی،دوحہ :(بیورورپورٹ،مشرق نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کادورہ قطر ،اعلیٰ سطح کی فوجی تعاون کمیٹی کے دوسرے دور کے اجلاس میں شرکت ،علاقائی و عالمی سطح پر امن و استحکام کےلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شیخ سعود بن عبد الرحمن ،چیف آف سٹاف قطری افواج لیفٹیننٹ جنرل جاسم احمد المنال سے ملاقاتیں کیں،خطے میں بدلتی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ،علاقائی و عالمی سطح پر امن و استحکام کےلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاکستان ، قطر کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں مستقبل میں تعاون کے امکانات پر بات کی جو اعلیٰ سطح کی فوجی تعاون کمیٹی کے دائرہ کار میں آتا ہے،قطر کی سول و عسکری قیادت نے خطے میں استحکام یقینی بنانے میں پاکستان کے کلیدی و ذمہ دارانہ کردار کو سراہا اور دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں ،قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا،قبل ازیں قطری افواج کے ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو چاق و چوبند فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔