عمران خان کے بھانجے کی درخواست ضمانت منظور،رہائی کاحکم
لاہور،راولپنڈی:(کورٹ رپورٹر،بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت منظور،انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
جج منظر علی گل نے شاہ ریز خان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کاحکم دےدیا۔
ادھر جی ایچ کیو حملہ سمیت9مئی کے 12اہم مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی 17 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی،جج کی رخصت کے باعث مقدمات کا جیل ٹرائل پھرموخر کر نا پڑا،سماعت راولپنڈی کی کچہری عدالت میں ہوئی ،صرف حاضری لگائی گئی۔
دریں اثنا سابق وزیراعظم کی بہن علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے،جھوٹی خبریں پھیلا کر سنسنی پھیلائی جارہی ہے، عمران خان کوتھوڑا سا بھی کچھ ہوگا توسب سے پہلے فیملی کھڑی ہوگی،چیک اپ اپنے ڈاکٹرزکی موجودگی میں ہوناچاہیے۔

















