متاثرین کی امداد اجتماعی کام، نمبر بنانے کی ضرورت نہیں، گیلانی


ملتان:(بیورورپورٹ) چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے،تنقید کی بجائے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،سیلاب متاثرین کی امداد اجتماعی کام ہے، نمبر بنانے کی ضرورت نہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہالوگوں کو سیلاب کے پانی سے نکالنے کےلئے انتظامیہ متحرک ہے،دریا کے قریب رہنے والے تمام افراد محفوظ مقام پرمنتقل ہوجائیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں کیمپ لگادیئے ،مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ملکر ٹیم کی طرح کام کررہے ہیں۔