افغانستان میں زلزلے سے زخمی مریضوں کو اپنے صوبے میں علاج فراہم کرینگے،گنڈا پور

پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہاہے افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ مریضوں کو اپنے صوبے میں علاج فراہم کریں گے۔

ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا مشکل گھڑی میں افغان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، زلزلہ متاثرین کےلئے ادویات و دیگر سامان افغانستان بھیج دیا ،افغان حکومت کو میڈیکل ٹیموں کی ضرورت ہے تو بھیجنے کےلئے تیار ہیں۔