اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عالمی بینک رواں مالی سال مختلف منصوبوں کےلئے پاکستان کو2 ارب ڈالر سے زائد قرض دےگا۔
اقتصادی امور ڈویژن نے کہاقرض انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن کے ذریعے دیا جائے گا،عالمی بینک کی فنڈنگ کے ذریعے 57 مختلف منصوبوں پر کام جاری ،مجموعی لاگت 16.6 ارب ڈالر ہے، منصوبوں کا تعلق زراعت، پانی، توانائی، فنانس، ریونیو سے ہے۔
عالمی بینک کی جانب سے قرض مواصلات، دیہی و شہری ترقی، ہیومین کیپیٹل، سوشل سروس اور گورننس کے منصوبوں کیلئے دیاجائےگا،سرکاری دستاویز کے مطابق عالمی بینک 7 سال میں 11 ارب 84 کروڑ ڈالر فراہم کر چکا ، سب سے زیادہ 1.96 ارب ڈالر توانائی شعبے کےلئے دیئے گئے، آنے والے برسوں میں مختلف منصوبوں کےلئے مزید فنڈز دیئے جائیں گے۔
عالمی بینک پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرض دیگا

















