فٹبال فیڈریشن نیا بینک اکاونٹ کھلوانے میں کامیاب، مالی دشواریاں ختم ہونے کا امکان

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نیا بینک اکاونٹ کھلوانے میں کامیاب ہوگئی۔ پی ایف ایف کی مالی دشواریاں جلد ختم ہونےکا امکان ہے کیونکہ پی ایف ایف نے محسن گیلانی کی سربراہی میں لاہور میں نجی بینک میں نیا آفیشل اکاونٹ کھلوا لیا ہے۔

مقامی بینک نے فیفا کی سند کی بنیاد پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا نیا اکاونٹ کھول دیا جس پر پی ایف ایف نے فیفا کو اکاونٹ کے حوالے سے اپ ڈیٹ بھجوا دی، بینک اکاونٹ کھلنے کے بعد اب پی ایف ایف کو فیفا کی تمام فنڈنگ جلد مل جائیں گی۔

واضح رہے کہ قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے پی ایف ایف کا پرانا اکاونٹ بند ہے، آفیشل بینک اکاونٹ بند ہونے کے سبب ماضی میں پی ایف ایف کو فنڈز منتقل نہیں ہوپا رہے تھے۔