لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے بچاو کےلئے آبی ذخائر بنانے کا جائزہ لینے کا حکم دےدیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرحدی علاقے تلوار پوسٹ اور شیخ پورہ نو کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ نے علاقہ گٹی کلنجر سےکشتی پر تلوار پوسٹ آنےوالے متاثرہ خاندانوں کا خیرمقدم کیا، مریم نواز نے معصوم بچے کو گود میں اٹھا لیا اور ماں کے سپردکیا،مریم نواز نے سیلاب میں گھرے نومولود بچے کو بحفاظت نکالنے پر ڈی ایس پی نعمان کو انعام دیا، وزیراعلیٰ نے ریسکیو ٹیم کےلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا،مریم نواز نے تلوارپوسٹ پرلائیو سٹاک، ہیلتھ، ریسکیو، پولیس اور دیگر کیمپ کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے سیلاب سے بچاو کےلئے آبی ذخائرکی تعمیر کیلئے جائزہ لینے کا حکم دےدیا،مریم نواز نے قصور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ بھی کیا، وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین سے بات چیت کی اور مسائل دریافت کیے، مریم نوازنے عارضی ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی،ادھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کے چارے کی فراہمی کا سلسلہ شرو ع ہوگیا،پنجاب کے مختلف سیلاب زدہ اضلاع میں سبز چارے اور ونڈا کی فراہمی شروع کر دی گئی، لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ سیلاب زدہ علاقوں میں ایڈوائزری سروس بھی مہیا کررہاہے،مریم نواز کی ہدایت پرساہیوال، شیخوپورہ، گجرات، جھنگ،بہاولنگر، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں چارہ فراہم کیاگیا ، پاکپتن میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فلڈ ریلیف کیمپوں میں انمول ونڈہ تقسیم کیاگیا،حافظ آباد ، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، بہاولپور، وہاڑی میں بھی چارہ اور ونڈہ فراہم کیا گیا، مہار شریف، منچن آباد، جھلا موڑ، گڑھ فتح شاہ، چیک شیر طیب، چیچہ وطنی، مریدکے، ترنڈہ محمد پناہ کے فلڈ ریلیف کیمپوں میں مویشیوں کےلئے چارہ ، ونڈا اور توڑی وغیرہ مہیا کی گئی،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں سے تقریباً ساڑھے 5لاکھ مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے ہیں، مریم نواز نے تلوار پوسٹ میں خودبیڑے پر مویشیوں کی سیلاب زدہ علاقوںسے آمد کا مشاہدہ کیا ۔
سیلاب کے دوران تمام محکموںنے بڑھ چڑھ کر کام کیا، سر فخر سے بلند کردیا:مریم نواز

















