اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ممبر ثنا اللہ مستی خیل نے کہا ہے کہ پارٹی نے تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیاہے۔ اعلان کرنے کے بعد ثنا اللہ مستی خیل کمیٹی روم چھوڑکرچلے گئے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ ممبران کو پارٹی کے اس فیصلے کا میسج پہنچ گیا ہے، کچھ کونہیں پہنچا۔
سیکرٹری کمیٹی نے کہا کہ چیئرمین جنید اکبرخان پی اے سی اجلاس میں نہیں آرہے، ممبران فیصلہ کرلیں کون پی اے سی کو چیئرکرے گا۔ کمیٹی ممبران نے پی اے سی اجلاس کی صدارت کیلئے نوید قمرکونامزد کردیا، سید نوید قمرنے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے آج کے اجلاس کی صدارت سنبھال لی۔
تحریک انصاف تمام ممبران نے پبلک اکاونٹس کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا پی ٹی آئی کا کوئی بھی رکن پبلک اکاونٹس کمیٹی میں موجود نہیں۔
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

















