لاہور (نعےم جاوےد) ترقی کے حوالے سے عظیم الشان دو روزہ سیمینار منعقد کیا گیاپراسپر پاکستان کے زیر اہتمام نتھیا گلی میں ملکی و معاشی 2 روزہ پراسپر پاکستان کانفرنس میں ملک بھر سے چیمبرز، ایسوسی ایشنز، سمال چیمبر، وویمن چیمبر، صنعت و تجارت سے وابستہ بزنس کمیونٹی، تاجر تنظیموں اور کاروباری طبقے سمیت حکومتی ذمہ داران، اعلیٰ افسران اور متعلقہ وزرا کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد ملک اور خاص طور پر خیبرپختونخوا میں صنعت و حرفت اور کاروبار سے منسلک مشکلات کی نشاندہی سمیت موقع پر قابل عمل اور دیرپا حل نکالنا ہے۔ مقررین نے کہا کہ پراسپر پاکستان کانفرنس میں پینل ڈسکشن کے ذریعے ملک کے قدرتی وسائل سمیت ان تمام سیکٹرز اور وسائل کی بات ہوگی جن سے معیشت اور ترقی کو گیم چینجنگ اثاثہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے و صدر ایوان تجارت ہزارہ ڈویژن حویلیاں و اعظم آباد خورشید اعظم خان جدون، سابق گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی، مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم، وزیر اعلیٰ کے پی کے کے مشیر بیرسٹر سیف، سیکرٹری انڈسٹری کے پی کے مسعود، ممبر سارک ایسوسی ایشن سید صفدر زمان شاہ، چیئرمین بزنس پینل گروپ میاں انجم نثار، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سمیت ملک کے ممتاز کاروباری شخصیات، صحافیوں، اور تاجروں نے شرکت کی چیئرمین بزنس مین پینل میاں انجم نثار سابق گورنر حاجی غلام علی اور بزنس مین پینل کے مرکزی جنرل سیکریٹری و نائب صدر ایف پی سی سی آئی عون علی سید نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بزنس مین پینل ملک میں صنعتی ترقی اور معاشی خوشحالی کے ساتھ ساتھ بزنس کمیونٹی کی مشکلات کے حل بارے سنجیدگی سے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ دو روزہ پراسپر پاکستان کانفرنس میں ملک بھر سے چیمبرز، ایسوسی ایشنز، سمال چیمبر، وویمن چیمبر، صنعت و تجارت سے وابستہ بزنس کمیونٹی، تاجر تنظیموں اور کاروباری طبقے سمیت حکومتی ذمہ داران، اعلیٰ افسران اور متعلقہ وزرا کو مدعو کیا گیا۔ اس کانفرنس کا مقصد ملک اور خاص طور پر خیبرپختونخوا میں صنعت و حرفت اور کاروبار سے منسلک مشکلات کی نشاندہی سمیت موقع پر قابل عمل اور دیرپا حل نکالنا تھا۔ پراسپر پاکستان کانفرنس میں پینل ڈسکشن کے ذریعے ملک کے قدرتی وسائل سمیت ان تمام سیکٹرز اور وسائل کی بات ہوگی جن سے معیشت اور ترقی کو گیم چینجنگ اثاثہ بنایا جا سکتا ہےة اس کانفرنس کے ذریعے تمام حکومتی پالیسیز پر بھی بات کی گی اور بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو بھی زیر غور لایا گےا۔کہ 2 روزہ کانفرنس ملکی معاشی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی اور یہ عزم و شان کانفرنس ملک کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی واحد کانفرنس ہے، بزنس مین پینل پاکستان بھر کے تاجروں، چیمبرز، ایسوسی ایشنز، کاروباری طبقے کی مشکلات کے حل کیلئے پیش پیش رہتا ہے، ہماری ہمیشہ سے کوشش رہتی ہے کہ حکومت اور بزنس کمیونٹی کے مابین رابطہ پل کا کردار ادا کریں اور مشکلات کا حل نکالیں۔ اس لیے یہ کانفرنس مشکلات کو سن کر اس کے حل کیلئے اپنی پوری کوشش کرے گی۔ اس عزیم و شان کانفرنس کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پراسپر پاکستان اور ان کی پوری انتظامیہ کا سابق صدور ایف پی سی سی آئی حاجی غلام علی، میاں انجم نثار اور موجودہ نائب صدر عون علی سید نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس سے بزنس کمیونٹی میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
دو روزہ پراسپر پاکستان کانفرنس ملکی معاشی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی : مقررین

















