ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر معمول، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا

لاہور(اپنے نمائندے سے) ریلویز انتظامیہ مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام، سالہا سال سے ٹرینوں کی لاہور سے کراچی اور دیگر شہروں میں آمد روانگی کو بروقت بنانے کی منصوبہ بندی کا فقدان ،مسافروں کو مسائل کا سامنا دیگر وسائل کو استعمال کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ریلویز انتظامیہ مسافر وں کو بنیادی سہولیات سمیت ٹرینوں کی گھنٹوں کی تاخیر میں عملی اقدامات کرنے کی بجائے کاغذی ریلیف فراہم کرنے کی منصوبہ بندی اختیار کر رکھی ہے پہلے سے چلنے والی مسافر ٹرینوں میں بہتری لانے کی بجائے سیاسی شخصیات کی خوشنودی کے حصول کی خاطر آئے روز نئے مسافر ٹرینوں کو چلانے کی منصوبہ بندی دیکھنے میں آرہی ہے۔ اس سے مسافروں میں ریلویز پر اعتماد کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور مسافر ٹرینوں کی بندش سمیت لاہور سے دیگر شہروں اور دیگر شہروں سے لاہور آنے جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے عوام کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے عوام کا دیگر وسائل کو استعمال کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو چکا ہے جو کہ ریلویز کی تباہی کی وجہ بن رہا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران مختلف مسافر ٹرینیں مسلسل یومیہ کی بنیاد پر گھنٹوں کا تاخیر کا شکار ہیں اس میں پاک بزنس ایکسپریس 34-ڈاو¿ن کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے 1 گھنٹہ 30 منٹ تاخیر سے شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوئی گرین لائن 6-ڈاون کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی لاہور: راولپنڈی سے فیصل آباد آکر پاکستان ایکسپریس 46-ڈاون کراچی کیلئے دوپہر 1 بجکر 30 منٹ کی بجائے 3 گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے 5 بجے فیصل آباد روانہ ہوگی لاہور: ملکوال سے فیصل آباد آکر ملت ایکسپریس 18-ڈاون کراچی کیلئے شام 5 بجکر 50 منٹ کی بجائے 2 گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے رات 8 بجکر 10 منٹ پر فیصل آباد روانہ ہوئی قراقرم 42-ڈاون سہ پہر 3 بجے کی بجائے 2 گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے 5 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی کراچی ایکسپریس 16-ڈاون کراچی کیلئے شام 6 بجے کی بجائے 45 منٹ تاخیر سے شام 6 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی راولپنڈی سے فیصل آباد آکر کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس 46-ڈاون دوپہر 1 بجکر 30 منٹ کی بجائے 2 گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے سہ پہر 4 بجے فیصل آباد سے روانہ ہوئی ملکوال سے فیصل آباد آکر ملت ایکسپریس شام 5 بجکر 50 منٹ کی بجائے 45 منٹ تاخیر سے شام 6 بجکر 35 منٹ پر فیصل آباد سے روانہ ہوئی گرین لائن 6-ڈاون کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی کراچی ایکسپریس 16-ڈاو¿ن کراچی کیلئے شام 6 بجے کی بجائے 2 گھنٹے تاخیر سے 8 بجے لاہور سے روانہ ہوئی اس پر مسافروں کا کہنا تھا کہ ریلویز افسران ہمارے حال پر رحم کریں نئی لگثڑی ٹرینیں چلانے کی بجائے پہلے سے چلنے والی مسافر ٹرینوں کو بروقت کیا جائے اور سیاسی شخصیات کی خوشنودی کی بجائے مسافروں کو عملی ریلیف فراہم کرنے پر کام کیا جائے اگر ریلویز کو بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو اس میں ان مفاد پرست افسران کو کامیاب نہیں ہونے دیں گئے عوام کی اس سستی سواری اور قومی اثاثے کو بند کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی لاہور ڈویژن کے مطابق کراچی سے آنے والی مسافر ٹرینیں تاخیر سے آنے کی وجہ سے روانگی میں تاخیر ہو رہی ہے باقی لاہور سے دیگر شہروں میں جانے والی ٹرینیں بروقت ہیں ۔