رانا ثناءکے گھر پر حملہ کیس، عمر ایوب،شبلی فراز،زرتاج گل سمیت59ملزموں کو 10برس قید

فیصل آباد (بیورو رپورٹ) اے ٹی سی فیصل آباد نے 9 مئی کو رانا ثنا کے گھر پر حملے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب،شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 59 ملزموں کو سزا سنا دی،سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو بری کردیا،خصوصی عدالت نے 9 مئی سے متعلق ایک اور کیس کا فیصلہ سنا دیا، مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے 17 قائدین کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی،عدالت نے ایم پی اے حلقہ 116 حاجی اسماعیل سیلا کو 10 سال قید کا حکم دیا، ان کے علاوہ ایم پی اے پی پی 115 شیخ شاہد جاوید کو 3 سال قید کا حکم سنایا گیا،شبلی فراز، عمرایوب، شیخ راشد شفیق، اشرف سوہنا، رائے حسن نواز، رائے مرتضیٰ اقبال، زرتاج گل، فرح آغا، فرخندہ کوکب، کنول شوذب، احمد چٹھہ، چودھری بلال اعجاز، چودھری آصف علی کوبھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی،عدالت نے فواد چودھری اور زین قریشی کو بری کر دیا، 17 قائدین سمیت 59 ملزموں کو 10،10 سال قید کا حکم سنایا گیا، 16 ملزمان کو 3،3 سال قید کی سزا سنائی گئی،انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمے میں 109 ملزمان میں سے 75 کو سزا سنائیں جبکہ تمام ملزمان کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئیں،مقدمے مجموعی طور پر 59 پی ٹی آئی رہنماو¿ں اور کارکنوں کو 10،10 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں جبکہ 16 ملزمان کو 3، 3 سال قید کی سزا سنائی گئیں۔