نئی دہلی (ایم این پی)بھارتی کر کٹ ٹیم کو ایشیا کپ میں پاکستان کےخلاف کھیلنے کی اجازت مل گئی۔
ترجمان بھارتی وزارت کھیل نے کہا انٹرنیشنل ایونٹس میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آسکتی ہیں تاہم پاکستان کےساتھ دوطرفہ سیریز ہرگز نہیں ہوگی،کسی بھی بھارتی ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور پاکستانی ٹیم و کھلاڑیوں کواپنے ملک نہیں آنے دیا جائے گا۔
بھارتی کر کٹ ٹیم کو ایشیا کپ میں پاکستان کےخلاف کھیلنے کی اجازت



















