جنگ میں بھارت کے 6طیارے گرانے کے ثبوت موجود ہیں،محسن نقوی

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے جنگ میں بھارت کے 6طیارے گرانے کے ثبوت موجود ہیں، پاکستان پر دباو آیاجہاز گرانے کے بعد بھارت کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہ کی جائے، آرمی چیف نے سعودی وفد سے کہا بھارت چمکتی مرسڈیز اور پاکستان بھرا ہوا ڈمپرٹرک ہے، دونوں گاڑیوں کے تصادم ہونے پر اندازہ لگالیں نقصان کس کا زیادہ ہوگا؟،پاک بھارت جنگ کے بہت سے واقعات کا عینی شاہد ہوں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاجنگ کے دوران انٹیلی جنس ایجنسیز نے بہترین کارکردگی دکھائی، بھارت کے ہر منصوبے کابروقت معلوم ہوجاتا تھا،بھارتی طیارے گرائے گئے ،شواہد منٹوں میں پاس تھے، مارگرائے جانے والے 6 بھارتی طیاروں کی ویڈیوز موجود ہیں، بھارتی فوج کی ہر موومنٹ وقت سے پہلے ملتی رہی،جنگ کے دوران پس پردہ ہیروز نے جو کارکردگی دکھائی سلام پیش کرتاہوں۔

وزیر داخلہ نے کہاریڈار میں دیکھ چکے تھے ائیرفورس نے بھارتی طیارے گرادئیے مگر فیصلہ کیا ثبوت ہاتھ میں آنے تک اعلان نہیں کریں گے،بھارت کی اوربہت سی چیزیں ٹارگٹ میں تھیں باآسانی نشانہ بناسکتے تھے،پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا،فورسز نے تمام اہداف حاصل کیے۔

محسن نقوی نے کہااجیت دوول اور امیت شاہ اصل میں پورے ڈرامے کے پیچھے تھے، اجیت دوول ،امیت شاہ بھارتی حکومت چلا رہے ہیں،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متحد اورایک دوسرے کو سپورٹ کررہی تھی، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کرارہا ہے، جب تک کشمیریوں کو حق نہیں مل جاتاچین سے نہیں بیٹھیں گے،فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے جنگ میں کامیابی ملی، گواہی دے سکتا ہوں فیلڈ مارشل نے جنگ میں بہترین قیادت کی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کشیدگی کے دوران دوست ملکوں کی بھرپور حمایت حاصل رہی پاک فضائیہ نے جنگی طیارے گرا کر بھارت کا غرور خاک میں ملا یا،بھارتی جارحیت کےخلاف سول وعسکری قیادت نے حکمت و دانشمندی سے فیصلے کیے، فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی کی بدولت معرکہ حق میں عظیم فتح ملی۔