اسلام آباد، پشاور، لاہور: (بیورو رپورٹ+ خبرنگار) ملک بھر میں تباہ کن بارشوں، سیلاب سے اموات 640 سے متجاوز، بارشوں میں مزید شدت متوقع، کے پی، پنجاب کو شدید خطرات، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔
تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں رواں سال مون سون بارشوں کے باعث سیلاب و مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 645 تک جاپہنچی،مرنے والوںمیں 124مرد،16 خواتین اور11 بچے شامل ہیں۔
آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بادل پھٹنے و سیلابی ریلوں سے ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے،ہلاکتوں کی تعداد 400 سے بڑھ گئی ،درجنوں افراد اب تک لاپتہ ہیں،دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں بتدریج اضافے سے پنجاب کی ملحقہ متعدد بستیاں ،ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں، انتظامیہ نے لوگوں کو محفوط مقامات پر منتقل ہونے کا الرٹ جاری کردیا، ظفروال میں نالہ ڈیک کے سیلابی پانی سے ہنجلی کے مقام پر پل ٹوٹ گیا ،شکرگڑھ میں سکمال کوٹھے اور قریبی آبادیوں کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہونے سے لوگ محصور ہو کر رہ گئے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا کہ متاثرین کی مدد حق ہے،امید ہے وفاق بھی ذمہ داری پوری کریگا،تباہ ہونےوالوں گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے، سوات میں ہر محکمہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہا ہے،آبادیوں کو پانی سے ہٹا کر دوسرے مقامات پر آباد کریں گے، وزیراعظم ،وزرا نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے تعاون کی پیشکش کر دی،ڈی آئی خان جیسا تجاوزات آپریشن پورے صوبے میں کریں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا شہری قبضوں،تجاوزات سے گریز،حکومت سے تعاون کریں،خیبرپختونخوا کے لوگ مطمئن رہیں، وفاق مدد کرے یا نہ کرے ،وسائل موجود ہیں،تنقید کی بجائے ریسکیوکرنےوالوں کوسراہا جائے،سیلاب قدرت کی طرف سے آٓزمائش ہے،فوج بھرپور تعاون کررہی ہے، فوج کی جانب سے مزید2ہیلی کاپٹرز دئیے گئے ۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں اضافی امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ،وفاقی وزرا بھی ریلیف آپریشنز میں حصہ لیں گے،ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں،شہبازشریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام ضلع شانگلہ و بونیر، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری ضلع بونیر، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف ضلع مانسہرہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب ضلع باجوڑ میں امدادی سامان کی سیلاب متاثرین میں تقسیم کی نگرانی کریں گے۔
ادھر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواںسال مون سون کی شدت 50 فیصد زیادہ ہے، ستمبر تک مون سون کے مزید 3 طاقتور سپیل آئیں گے،لاہور، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،ماحولیاتی تبدیلی نے پاکستان کو شدید متاثر کیا،خیبرپختونخوا میں نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے،اسلام آباد میں بھی کلاو¿ڈ برسٹ نوٹ کیا گیا،سیلاب زدہ علاقوں کا مکمل سروے کیا جائیگا، بونیر، باجوڑ، بٹگرام میں تباہی ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہوئی، متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور خوراک فراہم کرینگے۔
لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا مسلح افواج مسائل میں گھرے افراد کےساتھ ہیں، وزیراعظم کے احکامات پر ریلیف پیکیج پہنچائیں گے،شمالی پنجاب،شمالی خیبرپختونخوا میں مون سون مزید زور دکھائے گا، متعلقہ وزارتوں کےساتھ ملکر لوگوں کی بحالی کریں گے،من حیث القوم ملکر موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کیاجائےگا، اگلے 2ہفتوں میں فوکس شمالی پنجاب، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان ہوگا۔
ٹیکنیکل ایکسپرٹ این ڈی ایم اے ڈاکٹر طیب شاہ نے کہا بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا، مزید شدت متوقع ہے، 22 اگست کے بعد مون سون کا ایک اور سلسلہ شروع ہوگا، بارشوں کے 3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں،24 سے 48 گھنٹوں میں شدید بارشوں متوقع ہیں، تربیلا ڈیم 98 فیصد بھر چکا ،پانی کے ذخائر میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے، آزاد جموں و کشمیر کے نیلم، پونچھ ، باغ ،خیبر پختونخوا میں پشاور، چترال، دیر، چارسدہ میں سیلاب کے خطرات بڑھ گئے۔
ممبر آپریشنز بریگیڈیئر کامران نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کےساتھ ملکر نقصانات سے بچاو¿ کے اقدامات کئے گئے، بونیر اور باجوڑ میں حالیہ تباہی کلاوڈ برسٹ کے باعث ہوئی،آرمی ،ایف سی کے ذریعے صوبائی حکومتوں کو ریسکیو کیلئے وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔
روزانہ طویل وقت گاڑی چلانا دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جدید تحقیق
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل آج، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے ایک قدم دور
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل
آزاد کشمیر، بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
نیتن یاہو کی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی



















