روسی صدر کازرداری کو خط، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس


ماسکو،ریاض(مشرق نیوز)روسی صدر پیوٹن نے آصف زرداری کو تعزیتی خط لکھ کر سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ و افسوس کا اظہار،زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کےلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔

علاوہ ازیںسعودی وزارت خارجہ نے کہا مشکل گھڑی میں پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں،جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی ،زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔