ہسپتال کا کنسیپٹ ڈیزائن بغیر معاوضہ بنانا پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے،وزیراعظم
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے چینی کمپنی کی جانب سے جناح میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کیلئے عالمی معیار کا کنسیپٹ ڈیزائن بغیر کسی معاوضے کے بنانا پاک چین دوستی ،عوامی روابط کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا چینی کمپنی کی قیادت ،ڈیزائن کی تشکیل میں حصہ لینے والے ہر اہلکار کے تہہ دل سے مشکور ہیں،چینی کمپنی کے تحفے کو حکومت، پاکستانی عوام ،ہسپتال سے شفایاب ہونے والے افراد ہمیشہ یاد رکھیں گے،جناح میڈیکل کمپلیکس کو عالمی معیار کے مطابق ٹرشری کیئر کا ہسپتال بنایا جائے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی چینی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ ڈیزائن کا ٹیکنیکل جائزہ کرایا جائے،کمپلیکس کی ڈیجیٹائیزیشن ،مصنوعی ذہانت کا اطلاق کیا جائے،خوش آئند ہے کنسیپٹ ڈیزائن میں مستقبل میں کسی بھی وبا سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل منصوبہ بندی بھی شامل ہے،منصوبے میں ماحول کے تحفظ، پانی کی بچت اور وسائل کے بہتر استعمال کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔



















