بنگلہ دیش کےساتھ تعاون مزید مضبوط بنا ئیں گے،عطا تارڑ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان ،بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتے روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت سیاسی، اقتصادی و ثقافتی شعبوں میں بنگلہ دیش کےساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلئے پرعزم ہے۔

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا پاکستان بنگلہ دیش کےساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،اعلیٰ سطحی دوروں و ثقافتی تعاون کے ذریعے تعلقات کو نئی جہت دی،عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کےلئے میڈیا کے شعبے میں تعاون نہایت اہم ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا فلم، ڈرامہ اور ڈیجیٹل میڈیا میں اشتراک سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام قریب آئیں گے بلکہ خطے میں مثبت بیانیہ فروغ پائے گا۔

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال یونس نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے کہادونوں ممالک کے درمیان دوستی کا تاریخی بندھن ہمیشہ قائم رہے گا، ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں مثبت پیشرفت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔