توشہ خانہ تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کیلئے 29اگست تک بولیاں طلب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)توشہ خانہ میں موصول نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ،کابینہ ڈویژن نے ای پیڈز کے ذریعے29 اگست تک تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق توشہ خانہ میں مختلف کیٹیگریز کے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا،بولیوں کی منظوری کے بعد توشہ خانہ میں بطور تحائف موصول ہونے والے زیورات،گھڑیوں، قالینوں سمیت دیگر اشیا کی قدرمعلوم کی جائے گی، کابینہ ڈویژن کامیاب تخمینہ کاروں کےساتھ ایک سال کا معاہدہ کرےگا۔