ہائے مہنگائی!تاجر بجلی و گیس کے بڑھتے بلوں سے پریشان


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ہائے مہنگائی!تاجر بجلی و گیس کے بڑھتے بلوں سے پریشان ، حکومت سے فوری حل نکالنے کا مطالبہ کردیا،گیلپ پاکستان نے 500سے زائد کاروباری شعبوں کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

تاجروں نے مہنگائی، بجلی اور گیس کے بڑھتے بلوں پر پریشانی کا اظہار کیا،سروے میں 28 فیصد مہنگائی، 18 فیصد نے یوٹیلیٹی بلز میں اضافے کو اپنا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا،11فیصد نے بڑھتے ٹیکس، 6 فیصد نے سیاسی عدم استحکام کو کاروبار کےلئے خطر ہ قرار دیا ،7 فیصد قوت خرید میں بہتری، 4 فیصد لوڈشیڈنگ اور 3 فیصد نے روپے کی قدر کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا،سروے میں کاروباری شعبے کے مسائل کے حل کےلئے حکومتی فیصلوں کو درست کہنے والے تاجروں کی شرح میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔