24 سرکاری اداروں کی 3مراحل میں نجکاری،تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)24 سرکاری اداروں کی 3مراحل میں نجکاری ،وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔

پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق پہلے سال 10پھر اگلے ایک سے 3 برسوں کے دوران 13 اداروں کی نجکاری ہوگی، ایک ادارے کی نجکاری کیلئے 3 سے 5 سال کا آخری مرحلہ ہوگا۔

پہلے مرحلے میں قومی ایئر لائن، روز ویلٹ ہوٹل نیویارک، فرسٹ وومن بینک لمیٹڈ، ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، زرعی ترقیاتی بینک سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ، اسلام آباد ، فیصل آباد ،گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری ہوگی۔

دوسرے مرحلے کی نجکاری فہرست میںپاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن، جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ، سینٹرل پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ ،ناردرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ، لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ، ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی، حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری بھی دوسرے مرحلے میں شامل ہے،آخری مرحلے میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری ہوگی۔