پی او آر کارڈ ہولڈرز افغانیوں کو انخلا کیلئے یکم ستمبر کی حتمی ڈیڈ لائن
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومت نے پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کیلئے ملک چھوڑنے کی حتمی تاریخ یکم ستمبر 2025 مقرر کر دی ۔
اعلامیے میں کہا گیاغیر قانونی مقیم افراد اور کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو اپنے ممالک واپس جانا ہوگا،انخلا کے عمل کے دوران کسی کےساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی ،واپس جانے والوں کےلئے خوراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لئے ،فیصلے کا مقصد ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے کو حل کرنا اور قانونی طور پر رہائش کو یقینی بنانا ہے۔



















