ایران عراق ، شام میں زیارتیں رجسٹریشن سے مشروط

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزارت مذہبی امور کا بڑا فیصلہ ،عراق ،ایران اور شام میں زیارتوں کا دورہ رجسٹریشن سے مشروط کردیا ، کوئی بھی پاکستانی اب بغیررجسٹریشن زیارت کےلئے نہیں جا سکے گا۔

وزارت مذہبی امور کے حکام نے کہا زیارت مینجمنٹ پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے،زائرین گروپ آرگنائزر کی رجسٹریشن کی جائے گی ، اقدام سے غیر قانونی قیام و دیگر ممالک جانے کی کوششوں کی روک تھام ممکن ہو سکے گی۔