پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر پر سب سے زیادہ ٹیکسز ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)”پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر پر سب سے زیادہ ٹیکسز “ایشیائی ترقیاتی بینک نے تجزیاتی رپورٹ جاری کردی ۔

رپورٹ میں کہا گیاپاکستان فور جی کی ترویج اور فائیو جی سپیکٹرم کے اجرا میں دیگر ممالک سے بہت پیچھے ہے، ٹیلی کام سیکٹر پر خطے میں سب سے زیادہ ٹیکسز پاکستان میں ہیں،رپورٹ کے اجرا کا مقصد پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے کا جامع تجزیہ فراہم کرنا ہے تاکہ پالیسی سازوں ، سٹیک ہولڈرز کو موثر فیصلے کرنے میں مدد ملے۔

اے ڈی بی نے کہاپاکستان کی ٹیلی کمیونی کیشن مارکیٹ کا حجم 4 ارب 52 کروڑ ڈالر ہے جو 2029 تک بڑھ کر 5ارب 32 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گا مگر 5 سال کے دوران سیاسی عدم استحکام کے باعث ڈیجیٹل انفراسٹرکچر ،نیٹ ورک اپ گریڈ میں سرمایہ کاری کم ترین رہی،ڈیجیٹل لین دین پر 5 فیصد جی ایس ٹی نافذ کیاجائے۔