پاکستان سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح کو چھوکر واپس


کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستان سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح کو چھوکر واپس ،پرافٹ ٹیکنگ، کریکشن کے باعث منفی اختتام ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 1245 پوائنٹس کی تیزی سے ایک لاکھ 37 ہزار 747 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا تاہم کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 36 ہزار پوائنٹس کی حد گنوا بیٹھی، 100 انڈیکس 562 پوائنٹس گرکر ایک لاکھ 35 ہزار 940 پوائنٹس پر بند ہوا۔