اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا ہے حکومت از خود عمران خان سے کوئی رابطہ کرنے کے موڈ میں نہیں ، عمران خان جس جگہ پر اس وقت بیٹھے ہیں اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں، عمران خان کے اوپر کیسز چرس، بھنگ، افیم یا ہیروئن ڈالنے یا ایفیڈرین کے کیسز نہیں ، ٹھوس مقدمات میں جیل کے اندر ہیں
عرفان صدیقی نے کہا ن لیگیلیڈروں سے ملنے کون گیا؟ عمران خان گئے کسی سے ملنے؟ عمران خان جب حکومت کر رہے تھے تو کون کون سا لیڈر بشمول نواز شریف کے جیل کے اندر نہیں تھا؟ وہ کسی سے ملاقات کرنے گئے؟ ،پاکستان میں 80 ،90 ہزار قیدی اور بھی ہیں حکومت کس کس کے پاس جائے اور کیوں جائے؟
لیگی سینیٹر نے کہاکوئی مسائل ہیں تو وزیراعظم کہہ چکے ہیں بھائی آو مل بیٹھو، بات کرو اس کیلئے اگر وہ تیار نہیں ہیں تو ہم عمران خان کے سیل کا دروازہ کیوں کھٹکھٹائیں؟ کہتے ہیں سیاسی بحران ہے، سب کام آئین، قانون کے مطابق چل رہے ہیں۔
عمران سے رابطہ کرنے کے موڈ میں نہیں، عرفان صدیقی



















