پارٹی رہنما اختلافات ختم کرکے احتجاجی تحریک پر توجہ مرکوز کریں:عمران خان
راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کو اختلافات ختم کرکے احتجاجی تحریک پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کردی۔
سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان نے بہنوں کے ساتھ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی نے 2پیغامات دیتے ہوئے کہامیرے ،بشریٰ کےساتھ ظلم ہورہا ہے،سب ایک شخص کے کہنے پر کیا جارہا ہے
عمران خان نے کہا لاہور اجلاس کو لے کر پارٹی میں اختلاف جان بوجھ کر پیدا کیا جارہا ہے، ذاتی اختلافات ختم کریں اور سارا فوکس تحریک پر رکھیں، اختلاف پید ا کرنے والے کو خود دیکھ لوں گا۔

















