پی ٹی آئی نے 5 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے5 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا،بیرسٹر گوہر کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

پارٹی سے نکالے جانے والوں میںاورنگزیب خان کھچی، ظہور الٰہی، عثمان علی، مبارک زیب ،الیاس چودھری شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا21 اکتوبر 2024 کو26ویں ترمیم کے حق میں ووٹ کرپارٹی وفاداری و حلف کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ،پارٹی ہدایت پر عمل نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا ،شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر پارٹی نے کارروائی کی گئی،اراکین دوسری جماعت میں شمولیت پر نااہلی کے بھی مستحق ہیں،نااہل قرار دیا جائے۔