اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف19شکایات خارج کردیں،5کو موخر کردیا گیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہونےوالا اجلاس2گھنٹے تک جاری رہا،جسٹس منصور علی شاہ، منیب اختر، عالیہ نیلم اور جسٹس جنید غفار نے شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل سیکرٹریٹ سروس رولز 2025 کا مسودہ منظور کر لیا گیا، ضابطہ اخلاق میں ترامیم پر مزید قانونی غور کی ضرورت قرار دی گئی، انکوائری طریقہ کار پر بھی مزید مشاورت کی جائے گی،کونسل نے آرٹیکل 209 کے تحت دائر 24 شکایات کا جائزہ لیا، 19 شکایات کو متفقہ طور پر خارج ،5 کو موخر کیا گیا،شکایات کا سامنا کرنے والے ججز کے نام پبلک کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔
ججز کیخلاف19شکایات خارج ،نام پبلک کرنے کی تجویز مسترد



















