پنجاب میں معطل اپوزیشن ارا کین کے معاملے پر مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل

لاہور ،پشاور:(اپنے رپورٹر سے،بیورورپورٹ) معطل اراکین پنجاب اسمبلی کےخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومتی و اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دےدی گئیں۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع، سلمان رفیق، رانا ارشد، سمیع ، احمد اقبال، علی حیدر گیلانی، شافع حسین اور شعیب صدیقی شامل ہیں،اپوزیشن کی جانب سے احمد بھچر مذاکراتی ٹیم کی قیادت کریں گے،اپوزیشن ،حکومتی اتحاد کی مذاکرتی کمیٹی کا دوسرا سیشن اتوار کوہو گا، مذاکرات کامیاب ہونے پر سپیکر معطل ارکان کےخلاف ریفرنس ڈارپ کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے معاملے پر پنجاب اسمبلی کے سپیکر کو خط لکھ دیا،خط میں کہا گیاممبران کی معطلی کے بعد نااہلی کا اختیار استعمال کرنا ٹھیک نہیں، ممبران کو نااہل کرانا آئین کا غلط استعمال کرنے کے مترادف ہوگا، اقدام منتخب اراکین کی بے توقیری سمجھی جائے گی، ہر صورتحال میں تمام سیاسی پارٹیوں کےساتھ سیاسی استحکام برقرار رکھتے ہوئے چلنے کی ضرورت ہے،سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر کو خط میں کہا اسمبلی کا اقدام ایک غلط روایت طے کرے گا۔