پہلے مزاحمت پھر مفاہمت، مذاکرات سے بہتر صورتحال نکل آتی ہے، پرویز الٰہی


راولپنڈی: (بیورورپورٹ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے پہلے مزاحمت پھر مفاہمت ہوتی ، مذاکرات سے کوئی نہ کوئی بہتر صورتحال نکل آتی ہے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے ، ملکی حالات بہتر ہوں گے،صحافی نے سوال پوچھا صدر کو تبدیل کئے جانے یا ہٹائے جانے پر بات چیت ہو رہی ہے، 27 ویں ترمیم لائی جا رہی ہے کیا کہیں گے؟ پرویز الٰہی نے جواب دیااچھا او ہو یہ تو میں آپ سے سن رہا ہوں،صحافی نے دوسرا سوال کیا عمران خان کی رہائی کیلئے 5 اگست کو احتجاج کی کال دی گئی ،دوسری طرف مذاکرات کی بات ہو رہی ہے، کونسا راستہ درست ہے؟۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا پہلے مزاحمت پھر مفاہمت ہوتی ہے تو مفاہمت ہی بہتر ہے، مذاکرات سے صورتحال بہتر نکل آتی ہے،دوسری جانب راولپنڈی کی احتساب عدالت نے خرد برد ریفرنس میں پیش ہونے پر چودھری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔