اے این پی کی بڑی وکٹ گر گئی،ثمر بلورن لیگ میں شامل


اسلام آباد،پشاور:(بیورورپورٹ)اے این پی کی بڑی وکٹ گر گئی،بشیر بلور کی بہو نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی،ثمر بلور نے اعلان وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں کیا ۔

ثمر ہارون بلور نے ملکی معاشی استحکام، عوام دوست بجٹ اور معاشی ترقی پر وزیر اعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاچاہتی ہوں وفاق ،پنجاب کی طرز پر خیبرپختونخوا بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو،وزیر اعظم ،پارٹی قیادت کےساتھ ملکر خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کر وں گی،شہبازشریف نے ثمر ہارون کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے مستقبل کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دریں اثنا ن لیگ نے ثمر بلور کو رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیارولی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ایک نشست ثمر بلور اور دوسری نشست ایم پی اے جمشید مہمند کی اہلیہ کو دی جائے گی۔

دوسری جانب اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی نے کہافیصلہ حیران کن نہیں کیونکہ پارٹی ساتھیوں نے امکان سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا،ثمر بلور نے ایم این اے کی نشست کےلئے پارٹی چھوڑی،غلام احمد بلور پارٹی کےساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔