اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بینک گوشوارہ آمدن ثابت کرنے کیلئے کافی نہیں ،ٹیکس قانون کا غلط استعمال روکنا ہوگا،سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کردیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی اور جسٹس شفیع صدیقی کا تحریر کردہ فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے کے مطابق صرف رقم کی منتقلی آمدن کا ثبوت نہیں سمجھی جاسکتی، مالی لین دین کا ریکارڈ خودبخود آمدن نہیں کہلاتا اور بغیرواضح و قابل بھروسہ ثبوت کے نوٹس جاری نہیں کیا جا سکتا،فیصلے میںواضح کیاگیا محض شک یا اندازے پر ٹیکس کی جانچ نہیں ہو سکتی، اکاونٹ میں موجود رقم کو بلاوجہ خفیہ آمدن قرار نہیں دیا جاسکتا۔
عدالت نے محکمہ ٹیکس کی نظرثانی کارروائی غیرقانونی قرار دیتے ہوئے لکھا آمدن ثابت کرنے کیلئے مخصوص و ٹھوس معلومات لازمی ہیں، معلومات کا براہ راست تعلق ٹیکس کی قابل آمدن سے ہونا چاہیے، محض بینک کا ریکارڈ قانون کے تحت کارروائی کیلئے کافی نہیں،ہر اطلاع کی جانچ پڑتال ضروری ،کارروائی شفاف ثبوت پر مبنی ہونی چاہیے۔
بینک گوشوارہ آمدن ثابت کرنے کیلئے کافی نہیں ،سپریم کورٹ



















