ملک بھر میں زیادہ بجلی سے چلنے والے پنکھے تبدیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(بیورورپورٹ) حکومت نے ملک بھر میں بجلی سے چلنے والے پنکھوں کی تبدیلی کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، موجودہ پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کیا جائےگا،وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ کی زیر صدارت وزیراعظم کے پنکھوں کی تبدیلی کے پروگرام پر اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری اور گورنر سٹیٹ بینک نے شرکت کی،اجلاس کا مقصد پنکھا تبدیلی پروگرام کی تیاری اور جلد آغاز کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لینا تھا، اجلاس میں سٹیک ہولڈرز نے پروگرام کی عملی تیاری اور متوقع شیڈول سے متعلق بریفنگ دی، پیشگی شرائط کی تکمیل اور بینکنگ سسٹمز کے انضمام پر بھی بریفنگ دی گئی،سینیٹر اورنگ زیب نے کہا پروگرام توانائی بچت اور اقتصادی استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا اور صارفین کے طرز عمل میں مثبت تبدیلی لائےگا، پروگرام بجلی کے استعمال میں کمی اور وسیع اقتصادی فوائد کا ذریعہ بھی بنے گا،وزیر خزانہ نے تمام ضروری اقدامات آئندہ 2 سے3 ہفتوں میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

















