حکومت محاذ آرائی نہیں اتفاق رائے سے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے: رانا ثنا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءنے ملک میں سیاسی اور انتخابی مسائل کے حل کےلئے مذاکرات اور جمہوری تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا حکومت محاذ آرائی کے بجائے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے،پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عدالتی حراست میں ہیں اور کسی بھی ملاقات کی اجازت کا تعین وفاقی حکومت نہیں بلکہ عدالت کرتی ہے،مخصوص نشستوں کے بارے میں خدشات کا جواب دیتے ہوئے رانا ثناءنے کہا اس سلسلہ میں آئینی اور قانونی طریقہ کار کی پیروی کی گئی ہے، بعض گروہوں کی جانب سے بار بار الزامات اور متضاد بیانات نے اعتماد کو کمزور اور جمہوری عمل کو متاثر کیا ہے،مشیر وزیر اعظم نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا وہ پارلیمنٹ میں واپس آئیں اور قومی مسائل کے حل کیلئے تعمیری انداز میں اپنا کردار ادا کریں۔