اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، وزیراعظم کے ہمران روانہ ہونے والے وفد میں نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کلیدی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، وزیراعظم علاقائی روابط، تجارت کے فروغ، پائیدارترقی کے اقدامات پر زور دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ



















