جے یو آئی نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا


کوئٹہ:(بیورورپورٹ)جے یوآئی نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،درخواست پارٹی سربراہ فضل الرحمن کی ہدایت پر سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے دائر کی، درخواست گزاروں میں جے یو آئی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع ،سینیٹر کامران مرتضیٰ شامل ہیں۔

دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالواسع ،کامران مرتضیٰ نے کہا مائنز اینڈ منرل ایکٹ کےخلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں گے کیونکہ ایکٹ کے نفاذ سے بلوچستان کے عوام اپنے ہی وسائل سے محروم ہو جائیں گے،امید ہے عدالت عوامی مفادات کا تحفظ کرے گی۔

کامران مرتضیٰ نے کہا بلوچستان اسمبلی میں بل کی منظوری کے دوران جے یو آئی اراکین سے دھوکہ کیا گیا،بلوچستان کی معدنیات پر وفاق کا کوئی حق تسلیم نہیں کرینگے۔