عدلیہ کا اقدام سیاہ الفاظ میں لکھا جائے گا،عمر ایوب
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے پی ٹی آئی سے مخصوص نشستیں لی گئیں، عدلیہ کا اقدام سیاہ الفاظ میں لکھا جائےگا، خیبر پختونخوا کا بجٹ عمران خان کی منظوری کے بعد منظور ہوا، صوبائی حکومت بجٹ پاس نہ کرتی تو فاقی حکومت آرٹیکل 235 کے تحت فنانشل ایمرجنسی لگا دیتی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہاملک میں ہائبرڈ رجیم ہے ،کسی صورت بانی پی ٹی آئی سے نہیں ہٹیں گے، سانحہ سوات افسوسناک ہے ،غفلت برتنے والے افسروں کو ہٹادیا گیا،مون سون کے موسم میں سیاحوں کو بھی احتیاط کرنی چاہئے۔

















