اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مقتدر حلقوں نے پیپلز پارٹی کو وفاقی،پنجاب حکومت کاحصہ بننے پر آمادہ کرلیا۔
ذرائع کے مقتدر حلقوں نے پیپلزپارٹی کو واضح پیغام دیا حکومتی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملکی بہتری، کامیابی کیلئے موجودہ سسٹم ہی چلے گا،مقتدر حلقوں نے دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد کردیادیگر سیاسی قوتوں کو بھی ایک پیج پر لایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوتے ہی پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کا حصہ بن جائےگی،اگلے مرحلے میں پیپلزپارٹی پنجاب حکومت کا حصہ بنے گی ،دونوں جماعتوں کے درمیان بیک ڈور بات چیت شروع ہوگئی ۔
مقتدر حلقوں نے منا لیا،پی پی وفاقی پنجاب حکومت کاحصہ بننے پر رضامند

















