اسلام آباد: (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ فیصلے کے بعد میڈیا پر ہونےوالی تنقید کو جھوٹ ،حقائق کے برعکس قرار دےدیا۔
ترجمان ای سی پی نے کہاالیکشن کمیشن نے ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق فرائض انجام دیئے، سپریم کورٹ کی جانب سے متعدد بار مو قف کی توثیق گئی،ڈسکہ انتخابات پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ نے آئینی اقدام قرار دیا، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن کی تشریح کو درست قرار دیا گیا، اے پی ایم ایل کی ڈی لسٹنگ کے فیصلے کو سپریم کورٹ نے برقرار رکھا، قانون کی خلاف ورزی پر دیگر جماعتیں بھی ڈی لسٹ کی گئیں۔
بیان میں کہا گیاپنجاب الیکشن ٹربیونلز پر لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ مسترد ہوا ،الیکشن کمیشن کا موقف برقرار رکھا گیا، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں بھی الیکشن کمیشن کا موقف برقراررہا،الیکشن کمیشن سیاسی دباﺅ یا عوامی شور میں آ کر فیصلے نہیں کرتا، الیکشن کمیشن صرف آئین، قانون ،شواہد کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے،ای سی پی کسی جماعت یا مفاداتی گروہ کے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوتا،اپنی ناکامیوں کا الزام الیکشن کمیشن پر ڈالنے کا رویہ غیر مناسب ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد تنقید جھوٹ ،حقائق کے برعکس ہے،الیکشن کمیشن



















