ثالثی عدالت کافیصلہ خوش آئند،سندھو پر حملہ نامنظور،بلاول بھٹو

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کو خوش آئند قراردےدیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا سندھو پر حملہ نامنظور، ثالثی عدالت کے فیصلے نے بھی توثیق کر دی سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ بھارتی فیصلے کی بین الاقومی قانون میں کوئی گنجائش نہیں،عالمی ثالثی عدالت نے قرار دیا سندھ طاس معاہدے پر کسی فریق کو یکطرفہ فیصلے کا حق نہیں ۔

دریں اثنا نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمن نے کہا پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے ، بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی عدالت کے فیصلے نے مودی کوآئینہ دکھا دیا ، ثالثی عدالت کا کردار محدود کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ۔