تمبو نہیں لگا سکتے تو کم از کم زبان بند ، ندامت تو کریں،عظمیٰ بخاری


لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے سوات میں لوگ مرنے نہیں،سیر کےلئے گئے تھے، ایئر ایمبولینس کی سہولت کہیں نظر نہیں آئی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاایک خاندان کے افراد 2 گھنٹے تک ٹیلے پر کھڑے مددکیلئے پکارتے رہے کوئی مدد کو نہ پہنچا،کے پی حکومت کے پاس وسائل نہیں تو حکومت چھوڑ کیوں نہیں دیتے؟ ریسکیو صرف چڑھائی کے وقت استعمال ہوتی ہے،خدانخواستہ ایسا واقعہ پنجاب میں ہوتا تو فوری ہنگامی اقدامات ہوتے، جیسے مری سانحہ پر کیے گئے۔

وزیر اطلاعات نے کہاتمبو نہیں لگا سکتے تو کم از کم زبان بند ، ندامت تو کریں، دریائے سوات میں کچھ نہیں کرسکتے تو کوئی دفتر ہی بنا دو، کشتیاں ہی دے دو بھائی، بار بار ایسے سانحات کیوں ہو رہے ہیں ۔