فیصلہ عوام کی تضحیک،نشستیں مینڈیٹ چوروں کو دےدی گئیں،پی ٹی آئی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کوملکی تاریخ کا ”تاریک دن“ قرار دیتے ہوئے کہا عوامی مینڈیٹ کی تضحیک کی گئی،دکھ و مایوسی ہوئی ، پی ٹی آئی ایم این ایز ،ایم پی ایز کو آزاد قرار نہیں دیا جاسکتا۔

بیرسٹر گوہر نے اپوزیشن لیڈر سینٹ شبلی فراز ،کنول شوزب کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا امید تھی مخصوص نشستیں مل جائیں گی، فل بنچ بیٹھ کر ریوو کرتا تو اعتراض نہ ہوتا،نشستیں مینڈیٹ چوروں کو دےدی گئیں،26 ویں آئینی ترمیم کا فیصلہ سب سے پہلے ہونا چاہئے تھا، کبھی نہیں سنا 13 ججز کا فیصلہ 7 ججز ختم کر دیں،فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اراکین سنی اتحاد کونسل کے تصور ہوں گے،کسی کو ابہام نہ رہے ممبران آزاد ہیں،جدوجہد جاری رکھیں گے، پی ٹی آئی کے بغض میں اتنی ناانصافی نہ کریں،ملک کو نقصان پہنچے گا،کوشش کر رہے ہیں جمہوریت کےساتھ رہیں،چیف جسٹس انصاف دلائیں۔

شبلی فراز نے کہا آئین کی صورت بگاڑ دی گئی ،پی ٹی آئی کا انتخابی نشان نہ ہونے کے باوجود عوام نے ووٹ دیا لیکن امیدواروں کو بلیک میل کیا گیا،موجودہ وزیر خزانہ صرف قرض لینے پر توجہ دے رہے ہیں ،ملک میں ترقی یا خودمختاری کا کوئی منصوبہ نظر نہیں آ رہا۔

کنول شوزب نے کہاعدالتی فیصلہ تاریخ کا ”تاریک دن“ہے،عوامی مینڈیٹ کی تضحیک کی گئی،عدالت نے سیٹیں عوام کی جانب سے مستردکیے جانے والے ٹولے کی جھولی میں ڈال دیں،کیا آئین یا الیکشن ایکٹ میں کہیں لکھا ہے سیٹیں یوں بانٹی جائیں گی؟،ڈاکے کاعمل پھر دہرایا گیا،فیصلے کے اثرات ہر سطح پر پڑیں گے۔