لاہور: (اپنے رپورٹر سے،خبر نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے قواعد کی سنگین خلاف ورزی پر اپوزیشن کے 26اراکین کو معطل کرکے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کااعلان کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 26اراکین کو 15اجلاسوں کےلئے اسمبلی کی کارروائی سے معطل کیا گیا، کارروائی ہنگامہ آرائی، نعرے بازی، دھکم پیل اور دستاویزات پھاڑنے پر کی گئی۔
معطل ہونے والے اراکین میںملک فہد مسعود ، تنویر اسلم ، رفعت محمود ، یاسر محمود قریشی ، کلیم خان ، انصر اقبال ، علی آصف ، ذوالفقار علی ، احمد مجتبیٰ ، شاہد جاوید ، اسماعیل ، خیال ، شہباز احمد ، طیب رشید ، امتیاز محمود ، علی امتیاز ، سردار راشد طفیل ، رائے مرتضی اقبال ، خالد زبیر نثار، چودھری اعجاز شفیع، ایمان کنول ، نعیم ، سجاد احمد ، رانا اورنگ زیب ، شہباز امیر ، اسامہ اصغر علی گجر شامل ہیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایوان کی حرمت ،نظم و ضبط کوہر حال میں برقرار رکھا جائےگا، احتجاج ہر رکن کا حق ہے تاہم حدود آئین، قانون و پارلیمانی قواعد و ضوابط کے تحت طے کی گئیں،ہنگامہ آرائی کو کسی صورت پارلیمانی رویہ قرار نہیں دیا جا سکتا،پارلیمانی لیڈر کی بات نہ ماننے والوں کےخلاف ریفرنس اسمبلی قواعد کے مطابق متعلقہ فورمز پر بھیجا جائے گا۔
ملک احمد خان نے کہااسمبلی کے تقدس کا تحفظ ہر رکن کی ذمہ داری ہے، پنجاب اسمبلی میں حکومت کو واضح اکثریت حاصل ہے، نظام کو کسی صورت میں چند افراد کی ہنگامہ آرائی کا شکار نہیں ہونے دیا جائےگا،سپیکر نے استفسار کیا کور کمانڈر ہاﺅس، ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ لگانے کا ذمہ دار کون ہے؟ میانوالی جیل سے قیدیوں کو کس نے نکالا؟ عدالتوں پر اسلحہ برداروں کےساتھ کس نے حملہ کیا؟ اور وفاق پر 500گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ چڑھائی کرنے والا کون تھا؟، آپ کا لیڈر جیل میں ہے تو کس کا لیڈر جیل میں نہیں رہا، کسی ایک شخص کو چھڑانے کےلئے پوری اسمبلی کی عزت و وقار کو داو پر نہیں لگایا جا سکتا۔
علاوہ ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی نے دوران اجلاس ڈیسکوں پر چڑھ کر مائیک توڑنے والے 10 اراکین پر 20 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا،فیصلہ ویڈیو شواہد کی بنیاد پر کیاگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ادائیگی 7 روز میں نہ کرنے پر پنجاب گورنمنٹ ڈیو ریکوری آرڈیننس 1962 کے تحت کارروائی ہوگی،جرمانے کی زد میں آنےوالوں میںچودھری جاوید کوثر، اسد عباس، تنویراسلم ، سید رفعت محمود، اسماعیل، شہباز احمد، امتیاز محمود، خالد زبیر نصار، رانا اورنگ زیب، احسن علی ہیں۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا احتجاج کریں گے چاہے ڈی سیٹ کریں یا جرمانے ،سپیکر صاحب کی کرسی عارضی ہے،جناب سپیکر آپ نے ابھی تک پارلیمانی لیڈر کا نوٹیفکیشن ہی نہیں دیا، آپ کس جہان کی بات کر رہے ہیں،فسطائی حکومت کےخلاف احتجاج کریں گے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















