کیا کریں دھاوا بولیں، بغاوت کریں؟عمر ایوب
اسلام آباد ،راولپنڈی :(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی ر ہنما و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر کہا کیا کریں دھاوا بولیں، بغاوت کریں؟۔
اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا بانی پی ٹی آئی معاشی ٹیم سے ملنا چاہتے ہیں اسی لیے ملنے جیل آئے ،پہلے بھی یہیں سے گرفتار کیا گیا تھا، اتر پردیش نہیں پنجاب پاکستان میں کھڑے ہیں
ادھرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر اسد قیصر نے کہاجب تک امن نہیں آتا فاٹا میں ٹیکس نہ لگایا جائے، فاٹا کی ڈیولپمنٹ کےلئے ایک ہزار ارب روپے کی بات ہوئی تھی، ابھی تک فاٹا کی ڈیولپمنٹ کےلئے کچھ بھی نہیں دیا گیا، علاقے کے عوام کےساتھ کھڑے ہیں اور مزاحمت کرتے رہیں گے۔



















