لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی بجٹ میں لاجسٹک سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ واپس لینے اور دیگر مسائل فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ وفاقی بجٹ 2025-26ءمیں لاجسٹک سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس کو 4 فیصد سے بڑھا کر 6 فیصد کر دینا ٹرانسپورٹ انڈسٹری پر ایک ایسا وار ہے جو اسے مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر لا سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور اس فیصلے پر نظرثانی کرے اور 4 فیصد کی پرانی شرح کو بحال کرے۔انہوں نے کہا کہ راوی لنک روڈ پر موجود لاہور کا واحد جنرل ٹرک سٹینڈ اب شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور کاروباری حجم کیلئے ناکافی ہو چکا ہے۔ لاہور شہر سے باہر بین الاقوامی معیار کے نئے ٹرک ٹرمینل کے قیام کیلئے حکومت فوری طور پر زمین الاٹ کرے تاکہ شہر سے گڈز فارورڈنگ ایجنسیوں کی منتقلی ممکن ہو سکے جس سے نہ صرف شہر کی ٹریفک میں کمی آئے گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی واضح کمی ہوگی۔پریس کانفرنس میں نائب صدر لاہور چیمبر شاہد نذیر چودھری، ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ریاض تاجک، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نبیل محمود طارق، سینئر نائب صدر حاجی عرفان سلطان، نائب صدور محمد احمد خان، مرزا ارشد اقبال بیگ، ممتاز علی خان اور دیگر رہنماو¿ں نے بھی شرکت کی اور گڈز ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے مسائل کو تفصیل سے اجاگر کیا۔ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ ہر دو ماہ بعد ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا جاتا ہے جو ٹرانسپورٹرز کیلئے ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔ مزید یہ کہ کئی مقامات پر نئے ٹول پلازے بنا کر ناجائز وصولیوں کا بازار گرم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ ٹریفک پولیس بلاجواز چالان اور جرمانوں کے ذریعے ٹرانسپورٹرز کو ہراساں کر رہی ہے۔ ڈرائیورز کو معمولی معاملات پر بھی تنگ کیا جاتا ہے جس سے ان کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے اور کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کی معیشت پہلے ہی دباو¿ کا شکار ہے اور اگر فوری طور پر ان مسائل کا حل نہ نکالا گیا تو گڈز ٹرانسپورٹرز مجبوراً اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔پریس کانفرنس کے شرکائ نے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو بقا کیلئے درکار ریلیف فوری طور پر فراہم کرے تاکہ یہ اہم شعبہ قومی معیشت کی بہتری میں اپنا بھرپور کردار جاری رکھ سکے۔
لاجسٹک سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو تباہ کردیگا: میاں ابوذر شاد

















