مذاکرات کامیاب،پاکستان،امریکہ کا تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مذاکرات کامیاب،پاکستان،امریکہ نے آئندہ ہفتے تک تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب ،امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک کے مابین ورچوئل میٹنگ ہوئی،دونوں ممالک کے مابین تجارتی مذاکرات میں پیشرفت کے تحت اگلے ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق طے پایا ،فریقین نے مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اعادہ کیا تکنیکی سطح کے تمام امور آئندہ ہفتے تک مکمل کر لیے جائیں گے۔

میٹنگ کے دوران دونوں ممالک نے زور دیا تجارتی معاہدہ دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت پیدا اور یکساں فوائد کے حصول کو یقینی بنائے گا،باہمی مفادات پر مبنی جامع شراکت داری تشکیل دئیے جانے پر بھی اتفاق کیا گیا،دونوں حکومتوں نے اعتماد کا اظہار کیا جامع تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کےلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق شراکت داری سٹریٹجک و سرمایہ کاری کے شعبوں سمیت باہمی دلچسپی کے تمام پہلوو¿ں کا احاطہ کرے گی،تکنیکی سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب حکومت نے ایف بی آر کوامریکہ، جرمنی، فرانس، برطانیہ، جاپان اور چین سے درآمدات پر ٹیکس ،ڈیوٹیز نہ بڑھانے کی ہدایات کردیں،ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے امریکہ سے ٹیرف مذاکرات کے دوران ٹیکس ،ڈیوٹیز میں تبدیلی کی مخالفت کی تھی۔