عمران خان نے حکم دیا تو کے پی اسمبلی تحلیل کردیں گے:بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے بانی کو بڑے بڑے مائنس نہ کرسکے، عمران خان نے حکم دیا تو کے پی اسمبلی تحلیل کردیں گے۔
صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا عدالتوں نے مایوس کیا لیکن اللہ سے امید ہے کہیں نہ کہیں سے تو انصاف ملے گا،عمران خان کیخلاف 300 مقدمات درج ہوئے، جیل جانے سے پہلے 350 پیشیاں بھگت چکے تھے، 5دن کے اندر بانی کو 3سزائیں ہوئیں ،اہلیہ بشریٰ کو بھی سزائیں دی گئیں، کتابیں تک نہیں دینے دے رہے، بانی پی ٹی آئی کو بڑے بڑے مائنس کرنا چاہتے تھے مگر نہیں کر سکے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاخیبرپختونخوا کا بجٹ پاس ہونے میں ابھی کچھ دن باقی ہے، عمران خان جیسے کہیں گے ویسا ہوگااگر بانی پی ٹی آئی نہ ہوتے تو مجھے میرے خاندان والے بھی ووٹ نہ دیتے۔
زرتاج گل نے کہا26 نومبر کو اپنا حق لینے کیلئے آنےوالے شہریوں پر گولیاں چلائی گئیں، مقدمات تو پی ڈی ایم کی حکومت کےخلاف دائر ہونے چاہئیں،عدالتی چھٹیاں آنےوالی ہیں لیکن 190 ملین پاونڈ کیس مقرر نہیں ہو پارہا، وزیراعلیٰ پنجاب ٹک ٹاکر ہیں، 10کھرب کا پنجاب کو ٹیکا لگا دیا، پیپلز پارٹی ،ن لیگ کا رویہ مایوس کن ہے۔

















