ٹرمپ کیلئے نوبل ،جسے چارہ ڈال رہے ہیں وہ کھائے گا اور دولتی بھی مارے گا،سعدرفیق
لاہور: (اپنے رپورٹر سے)ن لیگی رہنما وسابق وفاقی وزیرسعد رفیق نے کہا ہے امن کے عالمی چیمپئن کے طور پر پہچانے جانے کےلئے نوبل انعام جیتنا اہم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اگر غاصب صہیونیوں کی حمایت جاری رکھیں گے تو تاریخ ہمیشہ چنگیز خان ، ہٹلر کےساتھ کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔
ٹرمپ کو نوبل انعام کی سفارش پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مختلف پیغامات میںسعدرفیق نے کہاجسے چارہ ڈال رہے ہیں وہ کھائے گا اور دولتی بھی مارے گا،ڈونلڈ ٹرمپ اگر چاہتے ہیں امریکہ کو عظیم ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے تو انصاف کا دہرا معیار ترک کرکے مظلوموں کےساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا امریکی قیادت کو مذہب، نسل اور خطے سے بالا تر ہو کر ہر قسم کی جارحیت ، دہشتگردی کو روکنا چاہیے، خدا نے صدر ٹرمپ کو دوسرا موقع دیا خواہ وہ غاصب بنے یا سیاستدان، سب اپنے ہاتھ میں ہے،اسرائیل صیہونیت شیطانی لشکر ،ہر سہولت کار اور آلہ کار انسانیت، امن و انصاف کا دشمن ہے،غزہ ،ایران پر جارحیت مسلط کرنے ،سرپرستی کرنیوالے صرف مذمت اور مزاحمت کے حقدار ہیں،سعدرفیق نے کہااسرائیل امت مسلمہ کے قلب میں گھونپا گیا خنجر ، امریکہ کی گود میں بیٹھ کر خنجر بار بار گھونپا جارہا ہے،امریکی منصوبہ ناکام ہوگا۔

















